السدیس کا نماز تروایح میں 32 سال سے ختم قرآن کا اعزاز

امام کعبہ، معروف عالم دین اور دنیائے اسلام کے عالمی شہرت یافتہ قاری الشیخ عبدالرحمان السدیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پچھلے 32 سال سے مسجد حرام میں ہر سال ماہ صیام کی 28ویں رات نماز تراویح کی امامت میں قرآن کا آخری پارہ  سنا کر ختم قرآن پاک کرتے ہیں۔abdul-rahman-al-sudais

 العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رواں ماہ صیام کے آغاز میں بھی مسجد حرام میں جن قراء حضرات کی نماز تراویح میں قرآن پاک سنانے کی ذمہ داری لگائی گئی تھی ان میں الشیخ السدیس بھی شامل تھے۔ انہوں نے گذشتہ رات نماز تراویح میں 32 ویں قرآن کریم کا اختتام کیا۔ الشیخ سدیس پچھلے بتیس سال سے مسلسل اٹھائیسویں رمضان المبارک کو قرآن پاک کا آخری پارہ سنا کر اس کا اختتام کرتے ہیں۔

حرم مکی میں ماہ صیام میں معتمرین کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ آخری عشرے میں اس میں مزید اضافہ ہوتا ہے اور 27 اور 28 رمضان المبارک کو مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد کہیں زیادہ ہوجاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ختم قرآن کے موقع پر مسجد حرام میں بیس لاکھ نمازی موجود ہوتے ہیں۔

القصیم ۔ محمد الحربی

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s