احمد سوڈانی والد کے ہمراہ حج ادائی کے لئے مکہ روانہ

امریکا میں ڈیجیٹل گھڑی کے نو عمر سوڈانی موجد احمد محمد اپنے والد محمد احمد الحسین کے ہمراہ حج ادا کریں گے۔ امریکی اخبار ‘ڈیلاس مارننگ نیوز’ نے احمد کے والد کے حوالے سے بتایا کہ ویزہ ملنے پر وہ یو این ہیڈکوارٹر سے دیگر اہل خانہ سمیت حج پر روانہ ہو جائیں گے۔
احمد محمد کو ایک ڈیجیٹل گھڑی کی ایجاد پر امریکی جیل کی ہوا کھانا پڑی کیونکہ انہوں نے جس استاد کو اپنی ایجاد دکھا کر داد چاہی تھی انہوں نے احمد کی کوشش کو بم بنانے کی سرگرمی سے تعبیر کر کے اپنے نوعمر شاگرد کو گرفتار کروا دیا۔
تاہم سوشل میڈیا پر احمد کی بے گناہی اور اس کی ایجاد کے حق میں اٹھنے والے شور کے بعد حکام کو نہ صرف اسے رہا کرنا پڑا بلکہ ذمہ دار افراد نے اس سے معذرت بھی کی، جس کے بعد امریکی صدر نے انہیں اگلے ماہ وائٹ ہاؤس ملاقات کی دعوت دی جبکہ متعدد اہم آئی کمپنیوں نے احمد پر ڈھیروں انعامات کی بارش کر دی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s