وہ چلا گیا , میرے ایمان کو جھنجھوڑ کر

  

شدید بارش کے سبب ٹیکسی لینا بہتر تھا – 
“ماڈل کالونی چلو گے -“
” کتنے پیسے لو گے -” 
” جو دل کرے دے دینا سرجی ” 
” پھر بھی “
” سر! ایک بات کہوں برا مت ماننا – میں ایک جاہل آدمی ہوں -پر اتنا جانتا ہوں کہ جو الله نے میرے نام کا آپکی جیب میں ڈال دیا ہے , وہ آپ رکھ نہیں سکتے اور اس سے زیادہ دے نہیں سکتے – توکل اسی کا نام ہے ” 
اس کی بات میں وہ ایمان تھا جس سے ہم اکثر محروم رہتے ہیں – ٹیکسی ابھی تھوڑا آگے گئی کہ مسجد دکھائی دی –
” سر جی – نماز پڑھ لیں پھر آگے چلتے ہیں ” اس نے ٹیکسی مسجد کی طرف موڑ لی
” آپ نماز ادا کریں گے “
” کس مسلک کی مسجد ہے یہ ” میرا سوال سن کر اس نے میری طرف غور سے دیکھا – 
” باؤ جی ! مسلک سے کیا لینا دینا – اصل بات سجدے کی ہے – الله کے سامنے جھکنے کی ہے – یہ الله کا گھر ہے”
میرے پاس کوئی عذر باقی نہیں تھا – نماز سے فارغ ہوۓ اور اپنی منزل کی طرف بڑھنے لگے – 
” سر , آپ نماز با قاعدگی سے ادا کرتے ہیں – 
” کبھی پڑھ لیتا ہوں , کبھی غفلت ہو جاتی ہے ” یہی سچ تھا –
” جب غفلت ہوتی ہے تو کیا یہ احساس ہوتا ہے کہ غفلت ہو گئی اور نہیں ہونی چاہیۓ “
” معاف کرنا , یہ ذاتی سوال نہیں – اگر احساس ہوتا ہے تو الله ایک دن آپ کو ضرور نمازی بنا دے گا – اگر احساس نہیں ہوتا تو —-“
وہ خاموش ہو گیا – اسکی خاموشی مجھے کاٹنے لگی –
” تو کیا ” میرا لہجہ بدل گیا –
” اگر آپ ناراض نہ ہوں تو کہوں ” 
” ہاں بولیں “
” اگر غفلت کا احساس نہیں ہو رہا تو اپنے آمدن کے وسائل پر غور کریں – اور اپنے الله سے معافی مانگیں , الله آپ سے راضی نہیں “
ہم منزل پہ آ چکے تھے – میں نے اسکے توکل کی حقیقت جاننے کی لئے جیب سے پچاس کا نوٹ نکالا اور اس کے ہاتھ پہ رکھ دیا , اس نے بسم الله کہا اور نوٹ جیب میں رکھ کر کار موڑنے لگا – میں نے آواز دی , وہ رک گیا – 
” حکم سر جی “
” تم ان پیسوں میں خوش ہو ” 
” جی , مشکل سے بیس روپے کا پٹرول جلا ہو گا – الله نے اس خراب موسم میں بھی میرے بچوں کی روٹی کا انتظام کر دیا “
میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے – میں نے جیب سے مزید دو سو نکالے اور اسے دینے کے لئے ہاتھ بڑھایا – وہ مسکرایا –
” سر جی , دیکھا آپ نے – میرا حق پچاس روپے تھا , اور الله کے توکل نے مجھے دو سو دیا ” 
وہ چلا گیا , میرے ایمان کو جھنجھوڑ کر -….

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s