حج وعمرہ زائرین کی مکہ میں گمشدگی کی دس بڑی وجوہات

سعودی عرب میں حج اور عمرہ کے لئے جانے والے زائرین مسجد الحرام اور اس
کے گرد کے علاقے میں کھو جاتے ہیں۔ ایسا اکثر اوقات بڑھاپے، عربی سے ناواقفیت اور اپنےگروپ سے بچھڑنا شامل ہے۔

کثیر الاشاعت عربی روزنامہ “مکہ” نے زائرین کے لاپتا ہونے کی وجوہات پر 
مشتمل فہرست تیار کی ہے۔ عام طور پر زائرین اپنی زبان بولنے والے افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا پولیس افسروں سے اپنے ہوٹل کا راستہ معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت گھمبیر ہوجاتی ہے جب انہیں عربی سے ناواقفیت ہوتی ہے یا انہیں اپنے ہوٹل کے نام یا ایڈریس کا نہیں پتا ہوتا ہے۔

سعودی عرب میں ترک زائرین کے سپروائزر احمد حلابی کا کہنا ہے کہ “آپ کو زائرین کی عمر، ان کے سماجی اور ثقافتی پس منظر کو دیکھنا ہوگا۔” ان کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج تمام لاپتا افراد پر خاص توجہ دیتی ہے اور ان کی منزل تک واپسی کو یقینی بناتی ہے۔

انہوں نے بڑھاپے کے علاوہ بھی کئی وجوہات اور عوامل کا ذکر کیا جن کی وجہ سے زائرین لاپتہ ہوجاتے ہیں۔ بوڑھے زائرین کو مسجد الحرام میں داخلے کے وقت گیٹ کا نام یاد رکھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ حلابی کا کہنا تھا “مسجد الحرام بہت بڑی ہے اور اس کے اردگرد موجود سڑکیں الجھا دینے والی ہیں۔ کچھ افراد اپنے ہوٹل سے اکیلے ہی باہر نکل جاتے ہیں اور کچھ افراد گروپ کے ساتھ نہیں رہتے ہیں۔ انہی وجوہات کی بناء پر اکثر حادثات پیش آتے ہیں۔”
اخبار نے آخر میں حج و عمرہ کے دوران لاپتا ہونے کی مندرجہ ذیل دس وجوہات بیان کی ہیں:
1۔ بڑھاپا
2۔ زبان سے ناواقفیت
3۔ نقشوں سے ناواقفیت
4۔ ہوٹل یا رہائش کی جگہ کے نام یا ایڈریس نہ معلوم ہونا۔
5۔ آفس برائے زائرین کا نام معلوم نہ ہونا۔
6۔ سڑک یا علاقے کے نام سے نا واقفیت
7۔ قریب موجود اہم مقامات پر توجہ نہ دینا
8- گروپ سے بچھڑنا
9۔ کلائی پر باندھے شناختی بینڈ کا اتارنا۔
10۔ مسجد الحرام میں کسی ایک راستے سے جانا اور واپسی پر دوسرا راستہ اختیار کرنا۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s