مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کیلیے پہلے پاکستانی امام کا تقرر

100خادم حرمین و شریفین سلمان  بن عبدالعزیز نے ماہ صیام میں مسجد نبویؐ میں نماز تراویح کے لیے شیخ محمد بن خلیل القاری کو امام مقرر کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد شیخ محمد خلیل مسجد نبویؓ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی شخصیت بن گئے ہیں۔ رمضان المبارک  کے بابرکت مہینے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد خانہ کعبہ اور روضہ رسولؐ پر حاضری دیتی ہے جہاں وہ عمرے کی سعادت حاصل کرتے  اور مذہبی فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں جب کہ ماہ صیام میں دونوں مساجد میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات ہوتے ہیں جس میں ہزاروں مسلمان دنیا بھر سے شریک ہوتے ہیں تاہم اب پہلی بار مسجد نبویؐ نماز تراویح کے لیے پاکستانی امام کا تقرر کیا گیا ہے۔

Halaq_at_Masjid_al-Haram,_6_April_2015,_Makkah,_Saudi_Arabia

عرب نیوز کے مطابق خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام  میں نماز تراویح کے لیے شیخ صلاح بن سلیم اور مسجد نبویؐ میں شیخ محمد بن خلیل القاری  کا  تقرر کیا ہے جس کے بعد شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبویؐ میں امامت کے فرائض سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جب کہ شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد نبویؐ میں ساتویں روزے سے امامت فرائض سرانجام دے رہے ہیں جن کی مسحور کن آواز نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

شیخ محمد بن خلیل القاری 1940 میں پاکستان کے آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں مشہور مذہبی اسکالر قاری خلیل الرحمان کے گھر پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے دینی تعلیم لاہور کے مختلف مدارس سے حاصل کی اور 1963 میں مکہ مکرمہ منتقل ہوگئے جہاں طویل عرصہ درس و تدریس سے وابستہ رہے  جس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ میں مستقل  طور پررہائش اختیار کرلی۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s