گذشتہ دس سال کے دوران حج، عمرہ کی سعادت : مصر پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے گذشتہ دس سال کے دوران حج وعمرہ کی سعادت میں سر فہرست رہنے والے ممالک کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق پچھلے دس سال کے دوران حج وعمرہ کی سعادت میں مصر پہلے اور پاکستان دوسرے نمبر پر رہا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جن مسلمان ملکوں کے شہریوں کی زیادہ تعداد نے حج وعمرہ کی سعادت حاصل کی ان میں انڈونیشیا کا تیسرا نمبر ہے۔ ترکی چوتھے، ایران پانچویں، بھارت چھٹے، اردن ساتویں اور اس کے بعد علی الترتیب عراق  الجزائر اور ملائیشیا کا نام آتا ہے۔

رپورٹ میں گذشتہ پندرہ سال کے دوران حج وعمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والے غیرملکی مسلمانوں کی تعداد 59 ملین بتائی گئی ہے۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران عمرہ کی ادائی کے لیے سعودی عرب آنے والے مسلمانوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چند برسوں کےدوران معتمرین کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ تک جا پہنچی ہے۔ صفر المظفر سے رمضان المبارک تک قریبا ایک ملین سے زاید مسلمان فریضہ عمرہ کی ادائی کے لیے حجاز مقدس پہنچتے ہیں۔

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s