مبلغ اور داعی کے اوصاف

dv1341028گوگل میپ میں جب آپ اپنی لوکیشن اور منزل Set کر دیتے ھیں تو پھر وہ نیویگیشن شروع کر دیتا ھے. اگر آپ اپنے راستے سے ھٹتے ھیں اور اس کی کمانڈ کو فالو نہیں کرتے اور ، ٹریک تبدیل کر لیتے ھیں اور رائٹ یا لیفٹ اس کی ھدایت کے مطابق نہیں لیتے ،، تو وہ ہرگز گالیاں نہیں دیتا ،، اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ فورا اگلا قریب ترین ایگزٹ دکھانا شروع کر دیتا ھے کہ اچھا چلو اب اگلے انٹرچینج سے دائیں یا بائیں لے لینا اور وہ یہ کام بڑے صبر کے ساتھ آپ کی منزل کے سامنے پہنچ جانے تک کرتا رھتا ھے.

یہی کام ایک مبلغ اور داعی کا ھے ، ایک عالم اور مفتی کا ھے کہ وہ بندے کو اس کی آخری سانس تک بتاتا رھے کہ اس کا قریب ترین ایگزٹ کونسا ھے ،، اسے کافر ،مرتد ، زندیق ، قرار دینا اس کا کام نہیں ،، اسی کام کے لئے 50 ھزار سال کا دن رکھا گیا ھے. ھمارا کام یہ ھے کہ بڑے سے بڑے گنہگار کو گناہ سے نکلنے کا راستہ بتائیں نہ کہ اسے فاسق فاجر کہہ کر اس کی توہین کریں اور اس کو جھڑکیں  اس کا فسوق اور فجور اسی لمحے ختم ھو گیا تھا جب اس میں ندامت عود کر آئی تھی ،، اللہ نے اسے ھمارے پاس علاج کے لئے بھیجا تھا تو اس کی ندامت قبول فرما کر بھیجا تھا اور اگر ھم نے اسے کھو دیا تو شاید بہت کچھ کھو دیا ، بہت کچھ

Advertisements

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s